کولمبو،14اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان میں آٹھ برس قبل سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مسدود ہے۔ سری لنکن کرکٹ کے سربراہ تھیلنگا سوماتھیپالا کے مطابق سکیورٹی جائزے کے بعد ٹیم کو پاکستان میں تین انٹرنیشنل ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ان میں سے ایک میچ لاہور میں بھی کھیلا جائے گا جہاں 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مہمان ٹیم کے سات افراد زخمی ہوئے تھے۔ سری لنکن ٹیم پاکستان میں یہ میچز ستمبر میں کھیلے گی۔